اسلام آباد، کراچی (بیورو رپورٹ) فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی کےلئے نئی مشکل تیار ہوگئی،بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کےخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کےلئے 2 دن کی مہلت دےدی ،کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کی جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں سپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا آپ ابھی تک کیا کر رہے ہیں اور چالان مکمل کیوں نہیں ہوا،سپیشل پراسکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کیس میں متعلقہ ملک سے رائے لینے کےلئے خطوط لکھے گئے ہیں، جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دئیے معاملہ 2022 سے چل رہا ہے اور آپ نے ابھی تک دلچسپی ہی نہیں لی، تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا حکم دے رہے ہیں،سپیشل پراسکیوٹر واثق ملک نے عدالت سے استدعا کی عدالت ایک ہفتے یا 10 دن کا وقت دے تاکہ چالان مکمل کیا جا سکے، شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرنے کا حکم فی الحال نہ دیا جائے،جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دئیے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں، عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی 2 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں،بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی،دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،خصوصی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کےخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزمہ کی عدالت میں پیشی تک ان کے بینک اکاو¿نٹس اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے،سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مو¿قف اختیار کیا ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں، شروع دن سے ان کا رویہ غیر ذمہ دارانہ رہا ہے،ادھر پی ٹی آئی کے180 کارکنوں کی ایم پی او تھری کے تحت گرفتاریاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، درخواست پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری منصور علی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری داخلہ سندھ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
فارن فنڈنگ کیس میں عمران کےلئے نئی مشکل تیار،علیمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ

















