سندھ طاس معاہدے کی معطلی ،پاکستان نے معاملہ پھر سلامتی کونسل میں اٹھا دیا


نیویارک:(بیورورپورٹ)سندھ طاس معاہدے کی معطلی ،پاکستان نے معاملہ پھر سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا بھارتی اقدام عالمی معاہدوں کے نظام کاامتحان ، آبی وسائل کا بین الاقوامی معاہدہ معطل کرناخطرناک مثال ،معاملہ سیاست کی نذرہوا توعالمی اعتمادمتاثرہوگا،سندھ طاس معاہدہ دوطرفہ نہیں،عالمی نوعیت کا معاملہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا یکطرفہ اقدامات سے سرحدی و تجارتی معاہدے بھی کمزور پڑسکتے ہیں،پانی کی تقسیم کے قائم شدہ انتظامات میں کسی بھی یکطرفہ رکاوٹ کے سنگین انسانی،ماحولیاتی اور امن و سلامتی پراثرات ہوں گے۔