صوبائی حکومت ناکام ،وادی تیراہ میں امن بحال کیا جائے،باڑہ جرگہ

باڑہ:(مشرق نیوز)باڑہ سیاسی اتحاد کے جرگے نے کہا ہے امداد میں کرپشن کی گئی،صوبائی حکومت ناکام،وادی تیراہ میں فوری مکمل امن بحال کیا جائے،وادی تیراہ کے معاملے پر ہونے والے جرگے میں عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

متفقہ اعلامیے میں کہا گیاوادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے، متاثرین تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں، اجتماعی قومی مسئلہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا،تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے ،کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو بند کیا جائے، عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہاہے۔

باڑہ سیاسی اتحاد نے مطالبہ کیا متاثرین سے کیے تمام وعدے ،معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم ،رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت ،کرپشن کی تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،تیراہ میں گھر یا جائیداد رکھنے والوں کو آئی ڈی پیز اسٹیٹس دےکر رجسٹریشن ،تمام متاثرین کو امدادی پیکیج میں شامل کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا امن و امان کی صورتحال تشویشناک ،ہنگامی بنیادوں پر کنٹرول کیا جائے، قیامِ امن کےلئے باڑہ میں امن تحریک کا آغازکردیا، صوبائی حکومت خوارج کی اغوا برائے تاوان، دھمکی آمیز کالز کے خاتمے کےلئے ذمہ داری پوری ،عوام کو تحفظ فراہم کرے،سیاسی اتحاد باڑہ متاثرین تیراہ کے ساتھ ہر فورم پر کھڑا رہنے کے عزم کرتا ہے ،حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سابق چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے کہا خوارج کےساتھ 2 مرتبہ جرگہ کیا، ذمہ داری صوبائی حکومت اور تیراہ کے مشران کو سونپ دی،دونوں ناکام رہے۔