ڈی جی آئی ایس پی آر کی گوادر یونیورسٹی میں خصوصی نشست


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ ،طلبہ کیساتھ خصوصی نشست ہوئی۔

یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاشاندار استقبال کیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی و علاقائی صورتحال پر طلبہ،اساتذہ کےساتھ مفصل گفتگو ،سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا پر آگاہی دی۔

طلبہ نے کہا پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین ،قومی وقار کا دفاع کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا،ملاقات کافی معلوماتی رہی۔