حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ پر کنٹرول برقرار رہے گا،اسرائیلی وزیراعظم


تل ابیب: (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ پر کنٹرول برقرار رہے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہاغزہ کی تعمیر نو سے قبل حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا اور سرنگوں سمیت عسکری ڈھانچے کا خاتمہ کرنا ضروری ہے،مصر سے ملحق رفح کراسنگ جلد دونوں طرف کےلئے کھولی جائےگی،صرف لوگوں کی آمد و رفت ہوگی سامان لانے لینے کی اجازت نہیں، روزانہ تقریباً 50 افراد ،اہلخانہ کو داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے کسی کو غزہ چھوڑنے سے نہیں روکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا خود مختار اور علیحدہ فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے،قطر ،ترکیہ کے فوجی غزہ میں تعینات نہیں ہوں گے،فوجی و سفارتی دباو کے امتزاج سے تمام یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوئی،ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا سخت ردعمل دیں گے ایران نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا،موجودہ حالات میں اسرائیل کو نئے انتخابات کی ضرورت نہیں،بجٹ اور یہودی مذہبی طلبہ کی فوجی سروس سے استثنیٰ کا بل منظور ہو جائے گا۔