پولیو کیخلاف جنگ میں ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں،وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے انسداد پولیو پرعوامی آگاہی اور ویکسین کی فراہمی کےلئے وزارت صحت کوتمام متعلقہ اداروں کےساتھ ملکر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاپاکستان سے پولیو کے سد باب کےلئے بل گیٹس کی قابل قدر خدمات یاد رکھی جائیں گی،بل گیٹس فاونڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے،حکومت جامع حکمت عملی و موثر ٹیم کے ساتھ عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بل گیٹس فاﺅنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان سے جلد بیماری کے مکمل خاتمے کےلئے پر عزم ،وائرس کیخلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات ناگزیر ہیں ،پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت متعلقہ منصوبے جاری رکھے جائیں گے،انسداد پولیو کیلئے تعاون پر مسلم برادر ممالک خصوصاً سعودی عرب کے بھی شکر گزار ہےں۔

بل گیٹس فاونڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کو بل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔