لاہور :(وقائع نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کمزور ،ریکوزیشن جمع کرانے کا آئینی حق بھی کھو بیٹھی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر13اپوزیشن اراکین کو معطل کیا،معطلی کے بعد اراکین کی تعداد 86 رہ گئی،ریکوزیشن کیلئے 93ممبران درکارہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا،حکومت نے محکمہ قانون کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈے کی تیاری شروع کر دی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ریکوزیشن جمع کرانے کا حق بھی کھو بیٹھی


















