سندھ معاہدے کی معطلی پر اقوامِ متحدہ کی ڈیڈ لائن ختم، بھارتی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سندھ معاہدے کی معطلی پر اقوامِ متحدہ کی ڈیڈ لائن ختم، بھارتی خاموشی پر سوالات اٹھ گئے۔
ڈیڈ لائن گزرنے کے 34 دن بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا،بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام ، اقوامِ متحدہ اب بھی جواب کا منتظر ہے،سندھ طاس معاہدے پر سوالات برقرار ہیں مگر نئی دہلی خاموش ہے، بھارت کی مسلسل خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
تجزیہ کاروں نے کہا بھارت کی جانب سے وضاحت نہ آنا نہ صرف سندھ طاس معاہدے کے مستقبل پر سوالیہ نشان ،رویہ بین الاقوامی ذمہ داریوں سے گریز کے تاثر کو بھی تقویت دے رہا ہے۔

















