سوات، صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ،مکان کو جزوی نقصان
سوات،بنوں:(مشرق نیوز)سوات کے علاقے شموزئی میںصوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر دستی بم حملہ ،تمام افراد محفوظ رہے ،گھر کو جزوی نقصان پہنچا، ڈاکٹر امجد علی نے کہا حملہ میری آواز دبانے کی کوشش ہے، کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
دوسری جانب بنوں میں امن کمیٹی و عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا،شہید ہونے والا پولیس اہلکار سب ڈویژن وزیر میں تعینات تھا اور ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران فائرنگ کی زد میں آیا۔


















