وکیل اٹارنی جنرل آفس کے پاسپورٹ کااستعمال،جعلساز بھارت جاپہنچا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وکیل اٹارنی جنرل آفس کے پاسپورٹ کااستعمال،جعلساز بھارت جاپہنچا۔

سینیٹر افغان نے قائمہ کمیٹی داخلہ میںانکشاف کیااٹارنی جنرل آفس کے کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے جعلساز 2023 میں بھارت گیا، متاثرہ وکیل موجود ہے ،پوچھ لیں،متاثرہ وکیل نے کمیٹی کو بتایا ایک شخص میری شناخت و پاسپورٹ استعمال کر کے بھارت پہنچا ،مجھے اور والدین کو نادرا لےجا کر اپنے آپ کو پاکستانی شہری ثابت کرنا پڑا۔

پلوشہ خان نے پوچھا نادرا سے شناخت کیسے چوری ہو گئی، ڈیٹا چوری کیسے ہوا؟ ،ڈی جی پاسپورٹس نے کہا شہری اپنے پاسپورٹس اور شناختی کارڈ کے کوائف واٹس ایپ پر شیئر کرتے ہیں وہاں سے لیک ہونا ممکن ہے،یقین دلاتا ہوں اب کسی کا جعلی پاسپورٹس نہیں بن سکتا۔