بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارت کےلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع ،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کےلئے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری تک بدستور بند رہے گی،بھارتی ائیر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا ممنوع ہوگا۔

















