افسوس!دلخراش واقعہ پر وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، مراد علی شاہ کا شکوہ

کراچی:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے دلخراش واقعہ پر وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،58 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا افسوس! کچھ لوگ سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں،انتشار پھیلانے والوں پردھیان نہیں دیتا، متاثرین کوریلیف دیں گے، کوشش ہوگی شفاف طریقے سے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔