سندھ کے سرکاری محکموں میں لازم معلومات کا نصف حصہ اب بھی خفیہ ہے، فافن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ کے سرکاری محکموں میں لازم معلومات کا تقریباً نصف حصہ اب بھی خفیہ ،فافن نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے سرکاری ادارے قانونی طور پر مطلوب معلومات کا صرف 54 فیصد ظاہر کرتے ہیں،جائزے میں 61 سرکاری اداروں کا احاطہ کیا گیا، 36 سیکرٹریٹ اور 25 منسلک محکمے شامل ہیں، قانون کے تحت 14 مختلف زمروں میں معلومات کی اشاعت لازمی ہے، فیصلہ سازی، مالی شفافیت، حق معلومات کے نفاذ پر نصف لازمی تاحال پوشیدہ رکھی گئیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق سندھ میں گورننس معلومات کا بھی فقدان،صرف 15فیصد اداروں نے فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی تفصیلات دیں،54 فیصد اداروں نے جزوی یا مکمل بجٹ معلومات شائع کیں، سبسڈی و مراعاتی پروگراموں پرمعلومات کی فراہمی انتہائی محدود رہی، صرف 5 فیصد اداروں نے متعلقہ تفصیلات شائع کیں۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ، سرمایہ کاری سب سے زیادہ شفاف رہے،صرف 6 فیصد اداروں نے معلوماتی درخواستوں پر کارروائی کا ریکارڈ جاری کیا، جائزے میں بیشتر سرکاری اداروں میں تعمیل کانمایاں خلا سامنے آیا، سندھ کے صوبائی ادارے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کرتے ہوئے ازخود معلومات کی فراہمی کا عمل مضبوط بنائیں۔