عدلیہ کےخلاف بدنیتی پر مبنی مہم ،کردار کشی قبول نہیں‘ لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ
لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدلیہ کےخلاف بدنیتی پر مبنی مہم ،کردار کشی قبول نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کےخلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا قانون نافذ کرنےوالے ادارے عدلیہ کےخلاف منفی مہم اور عوام میں عدلیہ کا اعتماد کم کرنے کا باعث بننے والے افراد کےخلاف کارروائی کریں،کارروائی جائز تنقید خاموش کرانے نہیں ،ادارے کی تکریم ،خودمختاری کے تحفظ کےلئے ہے۔
ہائیکورٹ نے کہا تنقید نیک نیتی، شائستہ زبان اور فیصلے کی قانونی وجوہات تک محدود ہونی چاہیے ،حدود سے تجاوز کرتے ہوئے کسی جج پر جانبداری یا بددیانتی کے الزامات لگانا درست نہیں۔



















