مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور:(اپنے رپورٹر سے )قائد ن لیگ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے۔
نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا،نواز،شہباز،مریم ،اہلخانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی،ولیمہ تقریب اتوار کوجاتی امرا میں ہو گی۔
دریں اثنامہندی، نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنید صفدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونےوالی دلہن شانزے علی روحیل کی تصاویر شیئر کیں۔
تقریب کے دوران بنائی گئی تصویر میں مریم نواز کو نہایت روایتی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، سنہری اور زرد رنگ کے امتزاج سے مزین بھاری لباس پہنا،باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں ،دوپٹہ بھی خوبصورتی کےساتھ سر پر لیا،کناروں پر شوخ رنگوں کی کڑھائی کی گئی ۔


















