کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن،10 ڈاکووں نے سرنڈر کر دیا

لاہور،صادق آباد: (کرائم رپورٹر،مشرق نیوز) کچے میں پولیس کو بڑی کامیابی، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکھانی اور کوش گینگ کے 10 ڈاکووں نے سرنڈر کر دیا۔

ڈی پی او رحیم یارخان کے مطابق پولیس وارننگ کے بعد دونوں گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کیا۔

سرنڈر کرنےوالے ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، لوٹ مار اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے،طارق، حاکم، بلوچ، میوہ، سکھانی ،سلیم دشتی،جیون، شاہ پارو، کھتور اور قربان جھو کوش شامل ہیں۔

ڈی پی او نے کہا دونوں گینگ کے ڈاکووں نے جرائم سے توبہ کرلی، سنگین نوعیت کے مقدمات میں عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔