9مئی پر پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کوغیر قانونی ہے،سلمان اکرم راجہ

لاہور:( وقائع نگار)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے9مئی پر پنجاب فرانزک لیب کی رپورٹ کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آ رہا۔

انٹرویو میںسلمان اکرم راجہ نے کہاسہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے،وزیراعلیٰ کے پی پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ،کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا،تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فرانزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فرانزک لیب ،تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔