اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کردیا ایران کیخلاف اپنی سرزمین و فضا استعمال نہ ہونے دینے کے موقف پر کاربند ،بھارتی آرمی چیف کے الزامات سیاسی مقاصد کےلئے گھڑی گئی من گھڑت کہانی ،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ،بھارتی بیان بازی پرانی، روایتی و گمراہ کن ہے، الزامات خود بھارتی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، غیرذمہ دارانہ الزامات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں،امریکی حکام سے رابطے میں ہیں،ویزے جلد بحال ہوں گے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے کہا پاکستان کی پالیسی میں کسی بھی ہمسایہ ملک کےخلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا کوئی تصور نہیں، ماضی میں کوئی اجازت دی نہ ہی مستقبل میں کسی ملک کو فضائی حدود اپنے کسی بھی ہمسایہ ملک کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت دےں گے،تہران کی صورتحال پر گہری نظر ،پرامن ، مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے،مسئلے کا پرامن حل چاہتے ، پاکستان کردارادا کرتا رہے گا،پورا یقین ہے ایرانی قیادت،عوام بحران پر جلد قابو پا لیں گے۔
طاہر اندرابی نے کہا پاکستانی شہری ایران کے سفر کے دوران انتہائی احتیاط ،حفاظتی تدابیر اختیار کریں ،شہریوں کی معاونت کےلئے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے، پاکستانی سفیر ،ٹیم شہریوں کی سلامتی کےلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے،ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ،عالمی برادری کا اہم رکن ہے لہٰذا پاکستان ایران کو دوست ،برادر ملک کے طور پر پرامن و خوشحال دیکھنا چاہتا ،دونوں ممالک کے عوام میںگہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سامنے ہے، افغانستان سمیت خطے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کی نشاندہی کی گئی، بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل ،ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی مثالیں ریکارڈ پر ہیں، بھارت اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے،بھارت میں بڑھتا انتہاپسندانہ اور مذہبی بنیادوں پر تشدد خطے کےلئے خطرہ ہے،کشمیری قیادت کےخلاف اقدامات بھارتی غیرقانونی قبضے کو برقرار رکھنے کی کوشش ہیں، خواتین کشمیری رہنماﺅں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،ایران کےساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد امریکی ٹیرف جائزہ لے رہے ہیں،پاک ایران تجارت عالمی تجارتی قوانین کے تحت ہو رہی ،امریکہ کےساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان ایران ،امریکہ دونوں سے تجارت کرنا چاہتا ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا امریکی ویزوں پر پابندیوں کی رپورٹس دیکھیں، معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، امریکہ ویزا پالیسی پر نظر ثانی کررہا ہے، امید ہے امریکہ جلد پاکستان کےلئے ویزے بحال کرے گا،نائب وزیراعظم نے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں اپنے رفقا سے ملاقاتوں میں فلسطین و کشمیر کے معاملات کو اجاگر کیا، او آئی سی کے رکن ممالک پر زور دیا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنا کردار مزید مضبوط کریں،اسحاق ڈار نے ازبکستان، بنگلہ دیش، مالدیپ ،مصر کے ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتیں کیں ،سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی مذاکرات کیے،نئے دفتر کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرایا،ربن کٹنگ کے ذریعے عمارت کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا نائب وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہاحکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر و موثر قونصلر خدمات فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے، پاکستان فلسطین ،کشمیر کے حق خود ارادیت کے اصولی موقف پر قائم ہے اور بین الاقوامی سطح پر تحفظ کےلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطرسے ٹیلی فون پر بات ہوئی، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اظہار کا اطمینان ،روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا،صدرزرداری کا دورہ بحرین کےساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ پر اپنے موقف کا اعادہ کیا، نائب وزیراعظم نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا صومالیہ کی خودمختاری پر حملہ ناقابل قبول ہے،اسرائیلی اقدامات دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















