اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے معرکہ حق میں فتح کے بعد لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی،دہشتگردی کےخلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کئی ممالک نے جنگی طیارے خریدنے کیلئے رابطہ کیا، ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا،دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،معاشی میدان میں کم وقت میں بہتر پیشرفت دکھائی، ملک میں معاشی استحکام لے آئے اب ترقی کی جانب آگے بڑھیں گے۔
شہباز شریف نے تمام وزرا کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے شاباش دی اور کہاورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر تاریخی دستخط سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا،حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہ کر کے پیسے بلوچستان کی خونی شاہراہ پر لگانے کا فیصلہ کیا تھا، این 25 شاہراہ پر تیزی سے کام جاری ہے،منصوبے پر 400 ارب روپے خرچ ہوں گے ،کام ایک سال میں مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعظم نے کہا حکومتی اقدامات کے بعد بلوچستان میں کسان اب سولر سسٹم استعمال کر کے کاشت کاری کررہے ہیں،بلوچستان میں رواں سال 7 دانش سکول بنائے جائیں گے ،لیپ ٹاپس وظائف پرائم منسٹر پروگرام کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم ،ہزاروں بچوں، بچیوں کو وظائف دئیے جارہے ہیں،پاکستان مزید خوشحالی ،ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔
معرکہ حق میں فتح کے بعد لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی،شہباز

















