شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا
منامہ:(مشرق نیوز) شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کر دیا۔
قصر القضیبیہ آمد پر صدر آصف زرداری کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کےساتھ ملاقات میںدوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ،برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،شاہ بحرین نے ملاقات میں صدر آصف زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کیا ،اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ ،گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
آصف زرداری نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہابحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانیوں کوسہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بحرین نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا صدر آصف زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،بعدازاں صدر آصف زرداری ،وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

















