لاہور:(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے نام پروالدین کی جانب سے فاﺅنڈیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی اور حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔
شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد، امجد کریم اور عرفہ کریم فاﺅنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے ارفع کریم کوکم عمری میں ہی آئی ٹی میدان میں خدمات ،پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہالازوال خدمات کے اعتراف میں لاہور میں آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا جو اب ارفع کریم ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شہبازشریف نے کہاپاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی شعبے کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ،نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت ،آئی شعبے میں انٹر پرونیورشپ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،رواں برس بھی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جارہے ہیں،آئی ٹی کی ترقی کےلئے قائم کی گئی ارفع کریم فاﺅنڈیشن کا قیام خوش آئند ہے ،حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















