خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں،11خوارج ہلاک

پشاور (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاع پرآپریشن کیاگیا، آپریشن شمالی وزیرستان اور کرم میں کیاگیا،کارروائیوں کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں خفیہ اطلاع پرپولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج جہنم واصل ہوگئے،ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک دہشت گردقانون نافذ کرنیوالے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت کارروائیوں کیلئے پرعزم ہیں۔

شمالی وزیرستان اور کرم میں آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پرصدرمملکت آصف زرداری نے سکیورٹی اہلکاروں اورپولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا،کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔