پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کاسیاسی ونگ،دہشتگردوں کو لا کر بسایا،عطا تارڑ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ،دہشتگردوں کو لا کر بسایا،خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے فتح کے جھنڈے گھاڑے، معاشی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹیں ،دنیا بھر کے ملک تجارت و دفاعی شعبے میں تعاون کے خواہش مند ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا مضبوط معیشت، ریکارڈ سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے،پی ٹی آئی قیادت لوگوں کو ملک میں ترسیلات زر بھجوانے سے روکتی رہی،پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا پاکستان اب سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، خیبر پختونخوا میں بدقسمتی سے چھوٹے دل والی حکومت مسلط ہے،دورہ لاہور میںخواتین کی توہین کی گئی، ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے، آخری دم تک تعاقب کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بین الاقوامی پروازیں شروع ہو گئیں،پی آئی اے کی نجکاری اہم سنگ میل ہے، بھارتی جنگی طیارے گرانے پر دنیا پاکستان کی معترف ،گرین پاسپورٹ کو ہر جگہ عزت مل رہی ہے،سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ پالیسی فریم ورک ،ملائیشیا کےساتھ تجارتی پیشرفت اہم کامیابیاں ہیں، خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں ترقی ہو رہی ہے۔


















