بنگلہ دیشی ایئر چیف کا دورہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، فوجی تعاون پر زور


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)بنگلہ دیشی ایئر چیف مارشل حسن محمود خان کادورہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،فوجی تعاون پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران معزز مہمان نے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار صدر این ڈی یو سے ملاقات کی، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2010/11 کے سابق طالب علم ہیں،فریقین نے عسکری تعاون بالخصوص پیشہ ورانہ عسکری تعلیم اور مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون ،فوج سے فوج کے روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

دورہ پاکستان ،بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات ،دفاعی تعاون و تربیت کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔