ایران : پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 45 افراد ہلاک، انٹرنیٹ معطل

تہران: ( ) ایران میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ نہ تھما، پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 45 افراد ہلاک، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔


ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ ، براہ راست فائرنگ بھی کی گئی، پُرتشدد احتجاج کو کنٹرول کرنے ، مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک بھر میں پولیس ، سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔


انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نیٹ بلاکس نے انٹرنیٹ بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا واضح نہیں انٹرنیٹ بندش کی اصل وجہ کیا ہے تاہم ایرانی حکام ماضی میں بھی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ معطل کرتے رہے ہیں۔