دادو، جعلی پولیس مقابلہ ثابت،ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو7 سال قید

دادو:(مشرق نیوز)عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو7 سال قید کی سزا سنا دی۔

سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس پرسماعت ہوئی ،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید،11لاکھ روپے تک جرمانے کی سز ا سنائی،پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔