کے پی میں دہشتگردی کیلئے سازگار سیاسی ماحول ،کیا نور ولی کی بیعت کرلیں؟،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے دہشتگردی کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ریاستی بیانیہ واضح،خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،ایک فرد کے پی میں دہشتگردی لایا، عوام کو ایسے شخص پر نہیں چھوڑ سکتے،کے پی میں دہشتگردی کےلئے ساز گار سیاسی فراہم کیا جاتا ،دہشتگردی ہندوستان کی سرپرستی میں ہوتی ،فتنہ الخوارج ،ہندوستان کا گڑھ افغانستان میں ہے،افغان طالبان کو مودی کی شکل میں نیا ہیرو مل گیا ،معرکہ حق میں بھارت کا منہ کالا کیا گیا،دہشتگردی کےخلاف جنگ بزور طاقت جیتیں گے،وزیراعلیٰ کے پی کا بیانیہ بھی کھل کر سامنے آگیا ، آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کی بیعت کرلیں؟۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف فوج نہیں،قوم کے بچے بچے کی ہے، دہشتگردوں کےخلاف کھڑے نہ ہوئے تو گھروں، بازاروں، گلیوں، دفتروں میں آکر پھٹیں گے،جنگ 2 دہائی سے زیادہ عرصے سے لڑی جارہی ہے، دہشتگردی کےخلاف ریاست پاکستان اورعوام کے درمیان مکمل کلیرٹی،دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان خطے میں دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا،دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے کیونکہ صوبے میں دہشتگردی کےلئے ساز گار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا2025کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 27 خودکش حملوں میں سے 16 خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے، 2حملے خواتین کی جانب سے کیے گئے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےلئے موافق سیاسی فضا موجود ہے، خیبرپختونخوا میں کریمنل ٹیرر گٹھ جوڑ کی وجہ سے 2021 سے 2025 تک دہشتگردی کے زیادہ واقعات ہوئے،دہشتگردوں، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان ،بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں، فوج، پولیس،ایف سی ،انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 75 ہزار 175 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، 14ہزار 658 خیبرپختونخوا ،58 ہزار 778 بلوچستان میں کیے گئے، 2025میں2597دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ،جنگ میں 1235شہادتیں ہوئیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ریاست انسداد دہشتگردی کےلئے پرعزم ، انسداد دہشتگردی کےلئے اہم اقدامات کیے ، ریاست کا دہشتگردی کےخلاف واضح موقف ہے، دنیا نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا،5سال پہلے صورتحال تھی ایک دہشتگرد کے مارے جانے پر 3 شہادتیں ہوتی رہیں اب تناسب بدل چکا ،ایک شہادت کے مقابلے میں 2دہشتگرد مارے جا رہے ہیں،دنیا بھر کی مختلف دہشتگرد تنظیمیں کابل سے آپریٹ کر رہی ہیں، القاعدہ، داعش، بی ایل اے ،ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں، اثر نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک پر بھی پڑ رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا حالیہ معلومات کے مطابق شام سے تقریباً اڑھائی ہزار دہشتگرد افغانستان پہنچ چکے،ایک بھی پاکستانی نہیں، دہشتگردوں کی آمد خطے کی سلامتی کےلئے سنجیدہ خطرہ ہے، عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے،امریکہ انخلا کے وقت افغانستان میں بڑی مقدار میں جدید اسلحہ چھوڑ کر گیا جو اب دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا، اسلحہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کےلئے خطرات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے،بھارت خطے میں دہشتگردوں کا بطور پراکسی استعمال کررہا ہے، گروہوں کو اسلحہ و مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ، سکیورٹی اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا افغان طالبان سے مذاکرات کیے جائیں لیکن زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں مسجد پر حملہ کیا، فیلڈ مارشل نے خود پشاور کا دورہ کر کے مسجد کے ملبے پر کھڑے ہوکر دہشتگردی کےخلاف واضح موقف دیا،کسی ملک میں 5 فیصد کے برابر بھی دہشتگردی ہو تو ریاست قائم نہیں رہ سکتی،خود کو اسلام کا علمبردار بناکر پیش کرنےوالا افغانستان وار اکانومی کرتا ،بھارتی پیسے اورسرپرستی میں افغانستان سے دہشتگردی ہورہی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا بھارت نے آپریشن سندور کے دوران خواتین ، بچوں کو بھی نشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائیاں دہشتگردوں کےخلاف اور مخصوص اہداف تک محدود رہیں، پاکستان نے کابل میں افغان طالبان نہیں تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کے بیانات و گفتگو چلاتے ہوئے کہاگرفتار دہشتگردوں نے افغانستان کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا، افغان باشندوں کو کابل میںدہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے،پچھلے سال دہشتگردی کے 10بڑے واقعات ہوئے، بنوں کینٹ،جعفرایکسپریس،نوشکی میں سول ،خضدار میں سکول بس کو نشانہ بنایا گیا، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز، ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان، کیڈٹ کالج وانا،اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا،پشاور میں دوبارہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز نشانہ بنا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تمام بڑے 10دہشتگردی کے واقعات میں افغانی ملوث پائے گئے، حملہ کرنےوالا ہر افغانی مارا جاتا ہے، بارڈر بند کرنے سے دہشتگردی کے واقعات کم ہوگئے،دنیا نے دیکھا معرکہ حق میں ہندوستان کا منہ کالا کیا ، بھارت نے معرکہ حق کے بعد دہشتگردی کو خوب ہوا دی، اکتوبر 2025 میں دہشتگردوں پر پاک افغان بارڈر پر حملے کیے گئے، گھنٹوں میں درجنوں افغان پوسٹوں کو صفحہ ہستی سے مٹا یا ،آپریشن سندور کی کالک ابھی تک بھارت کے منہ سے نہیں جا رہی،خوارج مساجد میں بیٹھ کر کواڈ کاپٹرز دہشتگردی کےلئے استعمال کرتے ، بچوں ، خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کی جاتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ریاست دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے، دہشتگردوں کےخلاف ہرطریقے سے لڑیں گے، جنازے اٹھائے ہیں ،دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو جہنم واصل کرنے کیلئے آخری کونے تک جائیں گے، ریاست ایک ایک بچے،شہری کا تحفظ کررہی ہے،ملکی سالمیت کی جنگ کسی کی ذات سے بڑی نہیںجو کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے کیا ان کی شخصیت ملک سے بڑھ کر ہے؟وانا میں معصوم بچوں پرحملہ ہوا،پولیس،ایف سی،سویلین کیا صوبے میں شہید نہیں ہورہے؟کہتے ہیں کابل سے سکیورٹی کی بھیک مانگیں گے،کسی کی سیاست پاکستان سے بڑھ کر نہیں،ابھی تک بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کا کہنے والوں سے پوچھیں طالبان سے کیا محبت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ملٹری آپریشن نہیں کرنا تو خوارج کے پیروں میں بیٹھنا ہے؟، کیا خارجی نور ولی محسود کو صوبے کا وزیر اعلیٰ لگادیا جائے، بیعت کرلیں؟،فیلڈ مارشل کی ہدایت ہے کوئی بات چیت نہیں کرنی، حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہے، کسی دہشتگرد سے کوئی ہمدردی نہیں ،افغان طالبان سے2021سے بارہا مذاکرات کیے،کابل میں افغان طالبان کا ہی رول ہے،دوطرفہ بات چیت سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، دہشتگرد کا کوئی رنگ یا شیڈ نہیں، ایک لیڈر اپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا، قوم کا ایک ہی باپ قائداعظم ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا سابق ڈی جی آئی ایس آئی کوسیاست کیلئے استعمال کیا گیا، تمام سیاسی جماعتیں،صوبے برابرہیں، آئین وقانون ملک کے عوام کوتحفظ فراہم کرتا ہے،کوئی مذاق ہے خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑنے پر فخر ہے، ملک میں سکیورٹی ہو گی تو کاروبار ہو گا، جان ہے تو جہان ہے،امن کے بغیر خیبرپختونخوا میں ترقی نہیں ہو گی،سیاسی ایشو سیاستدان بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں، ملکی معیشت افغانستان سے نہیں جڑی ہوئی،کیا پاکستان اپنی فوج بارڈر سے اٹھا دے؟ افغانستان میں افغان عوام بھی دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے،افغانیوں کوخود فیصلہ کرنا ہے قابض گروپ کےساتھ کیسے ڈیل کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بہت سارے علاقوں کو کلیئرکیا پھر دوبارہ شہادتیں دیں، دہشتگرد جسے مرضی آجائیں ایک بار مزہ نہ آئے تو پیسے واپس جس سیاسی جماعت نے بات کرنی ہے حکومت سے کرے، ہمارا کام نہیں،کسی سے کوئی مسئلہ نہیں،سیاست، سیاسی جماعتوں کا کام ہے بحران کاحل نکالیں،سوشل میڈیا کودہشتگردی کے فروغ کےلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، ریاست نے سوشل میڈیا کےخلاف کچھ اچھے قوانین بنائے ، خیبرپختونخوا میں غربت کا بھی مسئلہ ہے، بلوچستان حکومت نے ضلعی، تحصیل لیول پر پیسےکو منتقل کیا،پیسے کی کمی نہیں ، اللہ تھوڑے پیسے میں بھی برکت ڈال دیتا ہے، پیسہ عوام پر لگایا جائے تو مسائل حل ہو جائیں گے، عوام کوبیانیے میں الجھانے ،کنفیوژن میں ڈالنے کی بجائے مسائل حل کریں،نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے،ٹیکس پیئر کا حلال کا پیسہ جنگ پر لگ رہا ہے، ڈالر تو افغان طالبان کو مل رہے جو ہندوستان سے پیسوں کے معاہدے کر تے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے۔