پاکستان نے معاشی ترقی، امن میں بھارت کو پچھاڑ دیا،گلوبل اکنامک گیلپ سروے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے معاشی ترقی، امن میں بھارت کو پچھاڑ دیا،گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری کردیا گیا۔

سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی، پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ، پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا، سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پرامید ہیں، مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے۔

اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں،پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ، عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے،خصوصی طور پر رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا، پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں،سروے کے مطابق پاکستان نے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پراعتماد اورپرامید ہیں۔