بارش وبرفباری سے ملک بھر میں موسم کے حسین نظارے


کوئٹہ:(بیورورورٹ) بارش وبرفباری سے ملک بھر میں موسم کے حسین نظارے،سیاحتی مقام مزید خوبصورت ،سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں ہر جانب سفیدی چھا گئی، آسمان سے گرتی برف نے وادی کا ہر منظر حسین بنادیا،سیاح برف میں لپٹے پہاڑوں و دھند میں چھپی وادی کے نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

سیاحوں نے کہا برفباری کے باعث مالم جبہ کا حسن دوبالا ہو چکا ،لمحات یادیں بن کرطویل عرصے تک دل میں رہیں گے،ادھر جاگراں، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل،گریس، تاوبٹ سمیت وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔