پاکستان کی دنیا میں سٹریٹجک اہمیت بحال، بھارت کو پچھا ڑ دیا، عالمی جریدہ
شارلٹ :(مشرق نیوز)عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے حکومت و عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کااعتراف کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جغرافیائی محل وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارتکاری کو بروئے کار لا کر عالمی سطح پر اپنی سٹریٹجک اہمیت بحال کرلی،2025 میں پاکستان کو عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل ، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت و ساکھ کو مضبوط کیا، پاکستان نے کشیدگی کے دوران موثر سفارتکاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پل قرار دےکر پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستان منفرد طور پر جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا و مشرق وسطیٰ کے درمیان سنگم پر موجود ،پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بڑا اثاثہ ہے، گوادر سمیت ساحلی پٹی کی سٹریٹجک قدر بڑھنے سے بندرگاہی ،معدنی تعاون کے نئے امکانات سامنے آئے ،پاکستان نے سی پیک کےساتھ کثیر الجہتی توازن برقرار رکھ کر قومی مفاد کی بنیاد پر نئے معاشی راستے کھولے۔
عالمی جریدے کے مطابق بھارت پاکستان کشیدگی میں شدت بڑھنے پر امریکہ کو فعال کردار اختیار کرنا پڑا ،صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر بات چیت کی گنجائش کا بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ و موقف کی تائید ہے،پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کر کے واشنگٹن میں مثبت فضا قائم کی ،بھارت پیچھے رہ گیا۔



















