منصب امانت،عوام کے مسائل دہلیز پر حل ہورہے ہیں: ارشد ملک

لاہور (خصوصی گفتگو: میاں ساجد) میری ترجیحات عوامی خدمت جس کیلئے دن و رات میری عملی کاوشیں جاری و ساری ہیں سیاست عبادت کسی کے کام آنا میری ریاضت کا وہ سفر جس پر رہتی دنیا تک قائم ہوں ضلع ساہیوال اور اپنے حلقہ کے نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ اگلی صف میں کھڑے ہو کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنا وہ میرا وہ فرض جس پر آج تک کوئی سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ شعور کی آنکھ کھولی تو اپنے رب سے صرف ایک التجا کی کہ پرودگار مجھے انسانی خدمت کیلئے چن لے اور میر ی ذات کو انسانی خدمت کے چراغوں کی آبیاری کرنے کیلئے وقف کر دی۔ اللہ نے اپنی رحمت کے دروازے کھولے ہوئے تھے اور اللہ نے میری دعا کو قبول کرتے ہوئے پی پی 200 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب کیا۔ جس کا میں اپنے حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف رکن صوبائی اسمبلی پی پی 200 مسلم لیگ (ن) ارشد ملک کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاست ہمارے معاشرے میں ایسی خدمت ہے جس سے عوام کا براہ راست تعلق ہوتا ہے ہمیں اللہ کی ذات توفیق عطا کرتی ہے کہ ہم اپنے حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر خود جا کر حل کرتے ہیں۔ میری اولین ترجیحات عوامی خدمت ہے جس کا میں مشن لے کر آج تک اس پر قائم ہوں۔ عوام اور اس سے ملنا تو اللہ کی ذات قسمت والوں کو عطا کرتی ہے میرے والدین کی دعاوں نے مجھے اس مقام پر بٹھا دیا ہے کہ میری ذات عوام نمائندے کے طور پر متعارف ہے۔ کسی کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنا فرض میں شامل ہے۔ کئی ایسے مسائل جن کو ہنگامی بنیادوں پر عوام کی دہلیز پر حل کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی پی پی 200 محمد ارشد ملک مزید کہا کہ حقیقی خوشی اسی وقت ملتی ہے جب وہ کسی مظلوم کے چہرے پر سکون دیکھتا ہوں یا کسی بے بس کیلئے سہارا بنتا ہوں انہیں بنیادوں پر میں نے الحمداللہ اپنے حلقے میں متعدد مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا، جن میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیمی سہولیات اور صحت کے شعبے میں بہتری شامل ہے۔ساہیوال کے عوامی مسائل اور میرا عزم الحمداللہ عیاں ہے۔ ساہیوال میرے لئے صرف ایک حلقہ نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے ۔ ایک خاندان کی مانند جس کے ہر فرد کی پریشانی، ہر ضرورت میری ترجیح ہے۔ میرے انتخاب کا مقصد صرف سیاست نہیں، بلکہ عوامی خدمت کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ جب میں نے شعور کی آنکھ کھولی، تو دل میں ایک ہی دعا کی یااللہ! مجھے انسانیت کی خدمت کیلئے چن لے۔ آج جب میں پنجاب اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کر رہا ہوں، تو یہ منصب میرے لئے ایک امانت ہے۔ساہیوال کے اہم مسائل میں صاف پانی کی قلت، نکاسی آب کا ناقص نظام، صحت و تعلیم کی سہولیات کی کمی اور انفراسٹرکچر کی زبوں حالی شامل ہیں۔ میری اولین ترجیحات میں ان تمام مسائل کا حل شامل ہے۔ الحمدللہ حلقہ پی پی-200 میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن، اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے بجٹ منظور کروایا جا چکا ہے۔شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اور بجلی کے منصوبوں کو بھی اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ اگر نمائندہ خود عوام کے درمیان موجود ہو، تو مسائل صرف سننے کے بجائے حل بھی ہوتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ اگلی صف میں کھڑے ہو کر عوام کی بات کی ہے اور آئندہ بھی ان کی آواز بن کر ان کے مسائل کو ایوان میں اجاگر کرتا رہوں گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے ساہیوال کے عوام کیلئے امیدوں کے چراغ ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا نیا باب رقم کیا ہے، جس کا عملی ثبوت ساہیوال جیسے اہم شہر میں نظر آتا ہے۔ ساہیوال، جو وسطی پنجاب کا دل ہے، طویل عرصے سے بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہا، لیکن مریم نواز شریف کے و یژن کے تحت یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور روزگار جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ساہیوال میں جدید طرز پر ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی، دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی سروسز کی بہتری جیسے اقدامات قابل ذکر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے “ڈور ٹو ڈور” شکایات سسٹم متعارف کروایا، جس سے شہریوں کو براہِ راست حکومتی نمائندوں تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ ساہیوال میں تعلیم کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر گرلز کالجز اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کا قیام زیرِ غور ہے تاکہ نوجوانوں کو مقامی سطح پر معیاری تعلیم اور ہنر کی تربیت میسر ہو۔: مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب خصوصاً ساہیوال ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔ ان کے و یڑن اور عملی اقدامات سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ اب فیصلے صرف فائلوں میں نہیں بلکہ زمین پر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ساہیوال کے عوام وزیر اعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف رکن صوبائی اسمبلی پی پی 200 ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کے اس سفر پر گامزن ہیں جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔