سکھ فار جسٹس نے بھارت میں مسیحیوں کیلئے محفوظ وطن ٹرمپ لینڈ کانقشہ جاری کردیا


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)سکھ فار جسٹس نے بھارت میں مسیحیوں کیلئے محفوظ وطن ٹرمپ لینڈ کانقشہ جاری کردیا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہادنیا میں کرسمس منایا جارہا تھا اوربھارت میں عیسائی برادری منظم تشدد، حملوں و جبر کاشکار رہی،مودی کے دور حکومت میں نہ صرف عیسائیوں بلکہ بھارتی پنجاب میں سکھوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں،خطہ سیون سسٹرز سٹیٹس کے نام سے جانا جاتا جہاں عیسائی آبادی مقامی و تاریخی طور پر علیحدہ ، سیون سسٹر سٹیٹس ناگالینڈ، میزورم، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ ،آسام اور اکثریتی عیسائی آبادی پر مشتمل ہیں ’ٹرمپ لینڈ کو محفوظ عیسائی کوریڈور کے طور پر تجویز کیا تاکہ لاکھوں عیسائیوں کو پناہ دی جا سکے۔

تنظیم کے مطابق مجوزہ خطہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا،امریکی صدر معاملے میں براہ راست مداخلت کریں،عیسائی ظالم بھارتی ریاستی پالیسیوں کے نتیجے میں ظلم و ستم کا شکار ہیں، مودی کے بھارت میں بائبل کی تبلیغ جرم، گرجا گھروں کو نذر آتش، عیسائی بستیوں پر حملے ،لوگوں کو بے گھر اور خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔