فیصلے قرآن پر ہوتے تو جیلیں خالی ہو جاتیں،سپریم کورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخالفین کے گھر، جانور جلانے کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد ،جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دئیے قرآن پر فیصلے قانون میں نہیں ایسا ہوتا تو جیلیں خالی ہوتیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کیا واقعی گھر، جانور جلائے گئے؟،پولیس اہلکار نے کہاگھر و جانور جلائے گئے تاہم موقع سے گولیوں کے خول نہیں ملے،مدعی مقدمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا ملزم پلاٹ خریدنا چاہتا ہے،پلاٹ نہ بیچنے پر گھر ،جانور جلائے گئے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد نے سوال کیاپولیس کی اعلانیہ ،غیر اعلانیہ تفتیش کیا کہتی ہے؟ ،پولیس اہلکار نے کہا ملزم نے جرگے میں حلف دیا کچھ نہیں کیا،جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دئیے اگر فیصلے قرآن پر ہوتے تو جیلیں خالی ہو جاتیں،قرآن پر فیصلے قانون میں نہیں ، جسٹس ملک شہزاد نے کہا پولیس کو اپنے شواہد اکٹھے کرنا ہوتے ہیں،پولیس اہلکار نے کہاملزموں کےخلاف کسی نے گواہی بھی نہیں دی، جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا اپنا گھر اور جانور خود کوئی نہیں جلاتا ۔



















