پنجاب حکومت کاعوام کیلئے بڑا اقدام،بسنت پر بسیں ،رکشے فری چلانے کا اعلان
لاہور: (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کاعوام کیلئے بڑا اقدام،6،7اور8فروری کو بسنت پر لاہور میں بسیں ،رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں بسنت کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ،احتیاطی تدابیر اپنانے و انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور میں 3روز کےلئے بسیں ، رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں،30دسمبر سے ڈوراور پتنگوں کیلئے مینوفیکچرنگ کی اجازت دے رہے ہیں۔



















