غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل رکاوٹ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے الزام عائد کیا ہے اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد میں تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے،تل ابیب نہ صرف معاہدے کی فنڈنگ و نفاذ میں رکاوٹ بلکہ جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی بھی کر چکا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 دسمبر کو واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کریں گے ،ٹرمپ ملاقات میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہونے والی فلسطینی ہلاکتوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔


















