اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر نمایاں،دنیا پر واضح کر دیا 5 گنا بڑے دشمن پر برتری حاصل ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کو ایکسپورٹ کر رہا ،دنیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےساتھ کھڑی ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، فوج نے فتح سے قوم کو اعتماد دیا۔
وزیر دفاع نے کہا حکومت ،فوجی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، پہلے پاکستان پر دہشتگردی کا لیبل لگتا تھا اب سراہا جا رہا ہے، پاکستان کیلئے تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔
واشنگٹن میں خارجہ پالیسیوں کا اثر نمایاں، دنیا دہشتگردی کیخلاف ساتھ ہے،خواجہ آصف



















