پی آئی اے 135 ارب میں فروخت،عارف حبیب کنسورشیم نے75فیصد شیئرز خرید لیے


اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی آئی اے 135 ارب میں فروخت، عارف حبیب کنسورشیم نے75فیصد شیئرز خرید لیے۔

عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب کی بولی لگائی اور 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی سمیٹی ، لکی کنسورشیم 134 ارب کی بولی کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی،ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔

مشیر نجکاری کمیشن نے کہا قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ پاوں پر کھڑا کرنا ہے،نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی،حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔