پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی پیشکش، بلیک میلنگ کیساتھ بات ممکن نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہااگرپی ٹی آئی سنجیدگی کےساتھ تیار ہے تو حکومت بھی بات چیت کےلئے مکمل آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات ،بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں جائز و آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ،ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے،پی آئی اے نجکاری کیلئے متعلقہ حکام اور کابینہ ارکان نے بڑی عرق ریزی سے کام کیا، سربمہر لفافوں میں بولیاں آئیں اور بولی کا عمل براہ راست دکھایا گیا،نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ نے بہترین کاوشیں کیں، سارے مرحلے کو شفاف بنانا انتہائی ضروری تھا۔

شہباز شریف نے کہا فیلڈ مارشل کو کے ایس اے میں کنگ عبدالعزیز ایواڑ سے نوازا گیا، فیلڈ مارشل کو ایوارڈ ملنے سے پوری قوم کی عزت بڑھی،انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دیتاہوں ،امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

دریں اثنا وفاقی کابینہ کی جانب سے آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025میں توسیع ، تیسرے فریق کی جانب سے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت ، پیپرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم اور بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کی منظوری دےدی گئی،اعلامیہ کے مطابق بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی کا مقصد دوا سازی اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں نباتاتی پودوں کے استعمال کا فروغ ہے، پیپرا آرڈیننس میں ترامیم میں ترامیم سے پبلک ٹینڈرنگ اور پروکورمنٹ کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائےگا، وفاقی کا بینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ویزا کلیئرنس نظام کی بھی منظوری دیدی، مقصد بیرون ملک جانےوالے پاکستانیوں کو شفاف اور محفوظ نظام کے تحت ویزے کے حصول آسان بنانا ہے

کابینہ کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی فار سکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے بل کی تنسیخ کی بھی منظوری، قومی اسمبلی میں نجی ممبرز بلز اور قانون سازی میں موثر مشاورت کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے سابقہ اجلاسوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے18دسمبرکے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔