کراچی (بیورو رپورٹ) سربراہ جے یو آئی( ف) فضل الرحمن نے کہا ہے دنیا جانتی ہے27ویں ترمیم یکطرفہ ہوئی ،آئین کومتنازع بنانےسےگریزکرنا چاہیے،شہرقائد میں کامران ٹیسوری کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہادفاعی قوت کو دفاع کے اعتبار سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں،فلسطین فوج ہرگز نہ بھیجی جائے، کسی بھی امن فورس کا حصہ نہ بنے، ہمیں ایک تلخ تجربہ ہے، ماضی میں اس وقت کے بریگیڈیئر ضیا الحق اردن گئے تھے اور فلسطینیوں کےخلاف کارروائی کی تھی، فلسطینی وہ وقت بھولے نہیں، ایک دور میں یہ بھی ایشو اٹھا تھا کہ عراق فوج بھیجی جائے یا نہیں، یہ افواج پیس کیپنگ نہیں ہوتیں یہ جنگ کیپنگ ہوتی ہیں ان کا کام لڑنا ہوتا ہے پاکستان کسی صورت غلطی نہ کرے،افغان مہاجرین کے سوال پرفضل الرحمن نے کہا ہمیں شکایات افغان حکومت سے ہیں اور ہم زور ڈال رہے ہیں ان لوگوں پر جو 40سال سے ہمارے مہمان ہیں، مہاجرین کو مہمان کے طور پر ڈیل کیا جائے، مہاجرین جب بھی کہیں جاتے ہیں مسئلہ بنتا ہے یہ پاک افغان دوطرفہ مسئلہ ہے دیکھنا پڑے گا یہ 40 برسوں میں افغانیوں نے پاکستان کی معیشت میں کتنا حصہ ڈالا؟ افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، پالیسی بنائے جائے افغانیوں کی صلاحیتیں پاکستان کےلئے استعمال ہوں، 2018 اور 2024 دونوں انتخابات عوامی نہیں اسٹیبلشمنٹ کے تھے،سربراہ جے یو آئی نے کہا اپنی روایات بچانے کےلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں، ایک دوسرے کو عزت دینا ہماری روایات ہیں، اعزازی ڈگری کا شکریہ مگر میں خود کو مولانا کہلوانا پسند کروں گا، گورنرسندھ کا دعوت دینے پر شکر گزار ہوں
ستائیسویں ترمیم یکطرفہ، آئین کومتنازع بنانے سے گریزکرنا چاہیے: فضل الرحمن


















