اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پی ٹی وی، دیگر اداروں کے سربراہوںکی تقرریوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، سرکاری ٹی وی کے معاملات پر سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی،وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اجلاس کو بتایا پی ٹی وی میں طویل عرصے سے انتظامی بے ضابطگیاں اور منظم مافیا موجود رہا ہے جس کی وجہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور ادارے میں ضرورت سے زیادہ ملازمین ہیں،10 ہزار ملازمین کےساتھ پی ٹی وی کومو ثر انداز میں نہیں چلایا جا سکتا اور یا تو مافیا رہے گا یا وہ، دونوں کا ایک ساتھ چلنا ممکن نہیں،اجلاس میں پی ٹی وی میں بغیر ٹینڈر تزئین و آرائش کے کام، ملازمین کی تنخواہوں اور مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے، قائمہ کمیٹی نے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، کمیٹی نے پیمرا، پی ٹی وی اور دیگر اداروں میں سربراہوںکی تقرریوں میں تاخیر اور ویج بورڈ ایوارڈ کے التوا پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ وزیر اطلاعات نے ویج بورڈ ایوارڈ کے جلد اعلان کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں اتفاق رائے سے پیمرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔
پی ٹی وی 10 ہزار ملازمین کےساتھ نہیں چل سکتا، مافیا رہے گا یا میں : عطا تارڑ



















