پشاور (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے،کیڈٹ کالج پشا رو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹورنے کہا کیڈٹ کالج پشا ور بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پشاور کا اہم کردار ہے، کیڈٹ کالج کا ڈسپلن سزا نہیں بلکہ آزادی ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے، سندھ ہمیشہ سے پاکستان کےساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کےساتھ جواب دینا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کےلئے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔
آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا سرحدیں محفوظ،پاکستان خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے، بلاول بھٹو

















