مذاکرات کیلئے تیار،ملک میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں،اپوزیشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے مذاکرات کےلئے تیار ہیں ،8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات اور ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

2روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کےلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور صاف شفاف انتخابات کامطالبہ کرتی ہے،فروری 2024 کے انتخابات میں ہونےوالی دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں ،عدلیہ پر حملوں، 26 ،27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا اپوزیشن کانفرنس طارق محمود جہانگیری، اطہر من اللہ، منصور علی شاہ سمیت تمام ججوں کےساتھ اظہار یکجہتی،عمران ،بشریٰ، بہنوں اور سیاسی عمائدین کےساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے،قومی کانفرنس نے مطالبہ کیاعمران،بشریٰ ،یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی ،ملاقاتوں پر لگی پابندی فوری ختم کی جائے،کالا قانون پیکا ،صحافیوں کیخلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں،غزہ میں پاک فوج کو بھیجنے کے معاملے پر چھائی دھند ختم کرکے سب کو اعتماد میں لیاجائے۔

اعلامیے میں کہا گیا بڑھتی مہنگائی ،ٹیکسز میں کمی ،ماہ نگ بلوچ ودیگر کو رہا،خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر ، پی ٹی آئی سے پابندی ہٹائی جائے،تحریک تحفظ آئین پاکستان افغانستان کےساتھ بگڑے حالات ٹھیک کرنے کےلئے مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے،خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں حصہ دیا جائے، معدنیات صوبے کی عوام کی منشا کے بغیر کسی کو نہیں دئیے جاسکتے ،صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔

قومی کانفرنس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا8 فروری کو بین الاقوامی طور پر یوم سیاہ منائیں گے ،عوام کو متحرک کرنے کےلئے مرکزی کمیٹی قائم کردی،بانی پی ٹی آئی سے سٹریٹ موومنٹ کی ہدایات آئیں، معاملے پر صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مشاورتی کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا،طلبا یونین پر عائد پابندی بھی ختم کی جائے۔