راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگرد معصوم شہریوں ،بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فتنہ الخوارج سے آنےوالی تشکیلوں میں70 فیصد افغانی شامل ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی علما ومشائخ کانفرنس سے اپنے اہم خطاب میں کیا،کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماو مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔
فیلڈ مارشل نے ملک کو درپیش چیلنجز، دہشتگردی، قومی سلامتی کے امور، اقوامِ عالم میں پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں و علم کی اہمیت پر مفصل تبادلہ خیال کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا اسلامی ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو ملا، ریاست طیبہ ،ریاست پاکستان کاآپس میں گہراتعلق و مماثلت ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی،کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم ،فتویٰ نہیں دے سکتا۔
سید عاصم منیر نے کہا افغان طالبان کی پشت پناہی میںدہشتگردی کے ذریعے معصوم شہریوں ،بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افغانستان کو فتنہ الخوارج ،پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث و قلم کی طاقت کو چھوڑ نے والی قومیں زبوں حالی کا شکار ہو گئیں۔
طالبان کی پشت پناہی ،دہشتگرد شہریوں ،بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، فیلڈ مارشل



















