چینوٹ:(مشرق نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کیا جا رہا اگر صرف ملاقاتیں کی جائیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
چنیوٹ میں پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاجیل قانون فساد و افراتفری کی اجازت نہیں دیتا،سلسلہ جاری رہا تو مزید سوچا جائے گا، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر نیا پراجیکٹ لایا گیا، 2017 تک ڈالر، پٹرول و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نارمل تھیں،پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑا۔
مشیر وزیراعظم نے کہاحکومت سبسڈی دینے سے قاصر ہے،آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد عوام کو ریلیف دینگے،موقع ملتا ہے توپاک فوج کو فلسطین بھیجنا چاہیے، امن کیلئے پاکستانی فوج بڑا سہارا ہو گی ، فلسطینیوں کی خدمت کے جذبے کے تحت جائیں گے کسی کے کہنے پر نہیں۔
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
جیٹ فیول 12.06،لائٹ آئل11.44،مٹی کاتیل 10.42روپے لٹر سستا
















