عازمین حج کو لانے، لے جا نے کےلئے 4 کمپنیوں سے معاہدے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عازمین حج کو لانے، لے جا نے کےلئے 4 فضائی کمپنیوں سے معاہدے ،وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دےدی۔
عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پی آئی اے،سعودی ائیرلائن اور 2پاکستانی نجی فضائی کمپنیوں کےساتھ معاہدے کیے گئے ،پی آئی اے 49 ہزار 20 سرکاری عازمین حج کوسعودی عرب لے جا ئےگی،سعودی ائیرلائن 47 ہزار 690 عازمین کوفضائی خدمات فراہم کرے گی،2پاکستانی نجی فضائی کمپنیاں مجموعی طور پر ساڑھے 22ہزار عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گی۔
وزارت مذہبی امور نے تمام فضائی کمپنیوں کوحتمی فلائٹ شیڈول جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ،وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طورپرایک لاکھ 19 ہزار210 عازمین حج کو فضائی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

















