اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے کہاہے اقوام متحدہ رپورٹ پاکستان کی سفارتی و اخلاقی فتح ،بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، معافی مانگنا پڑے گی۔
صدآصف زرداری نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا بھارت کے غیرذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کو بے نقاب کردیا،سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے،اقوام متحدہ رپورٹ میں پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی، بھارتی اقدامات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے،یواین رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید کرتی،بھارتی حملے کو یو این منشور کی خلاف ورزی اور خود مختاری پر حملہ ،شہریوں کی ہلاکت ، رہائشی و مذہبی مقامات پر ہونےوالا نقصانات کا ذکر کیا گیا ۔
آصف زرداری نے کہا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی ذمہ داری ،علاقائی استحکام کا اہم ستون ، بھارت کی طرف سے معاہدہ نہ ماننا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کرسکتا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنا بھارتی اقدام عالمی قانون ،ویاناکنونشن کے آرٹیکل 26کی خلاف ورزی ہے،دریائے چناب کے بہاو میں رواں سال 2مرتبہ غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں، 30 اپریل تا21مئی ،7تا15دسمبر2025پانی کے بہاو میں شدید اتارچڑھاو آیا، بھارت نے پیشگی اطلا ع کے بغیر دریائے چناب میں پانی چھوڑا، معاہدے کے تحت ضروری ڈیٹا ومعلومات پاکستان کوفراہم نہیں کی گئیں۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان نے انڈس واٹرکمشنر کے ذریعے باضابطہ سفارتی وقانونی راستہ اختیار کیا، بھارت کا حالیہ اقدام پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی واضح مثال ہے،بھارتی اقدامات سے پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ لاحق ،مودی حکومت سندھ طاس معاہدے کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرے،کشن گنگا ،رتلے جیسے منصوبے معاہدے کی تکنیکی شرائط کی خلاف ورزی ہیں، بھارتی آبی جارحیت پاکستان کی سلامتی، معیشت و لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے،تنازعات کے حل سے فرارعالمی قوانین کی نفی ہے،پاکستان واضح کرچکا پانی روکنا یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے کہا معاملہ بار بار سلامتی کونسل میں اٹھایا، پاکستان تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کےلئے کردارادا کرے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا اقوام متحدہ رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، معافی مانگنا پڑے گی،وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط و ٹھوس مقدمہ لڑا ،نتیجے میں مئی سے لےکر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے مو¿قف کی گواہی دی جا رہی ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا یو این رپورٹ بین الاقوامی سطح پر پاکستان و ملکی دفاع کےلئے اہم پیشرفت ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت اقوام متحدہ چارٹر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اب یو این قراردادوں کی پاسداری کرنا ہوگی،پاکستان بھارت کےخلاف جنگ جیت چکا ،پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں خطے میں جارحیت کرنے والا ملک بھارت ہے، پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کیے جا سکتے۔
ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا اقوام متحدہ کی چارج شیٹ سے بھارتی چہرہ بے نقاب ہو گیا،رپورٹ میں کہا گیا بھارتی شواہد کسی بھی طرح پہلگام واقعہ کو پاکستان سے نہیں جوڑتے، کشمیریوں کا حق ہے بہتر معیار زندگی حاصل کرسکیں،پاکستان کو ہر لحاظ سے سفارتی کامیابی ملی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا بھارت نے اقوام متحدہ کو کوئی جواب نہیں دیا، بھارتی دہشتگردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے،بھارت انٹرنیشنل ٹیررازم میں ملوث پایا گیا، سڈنی فائرنگ واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث نکلے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھی دیکھے بھارت کا دہشتگردی میں کیا کردار ہے، یواین رپورٹ میں بڑے تنازعات پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔
اقوام متحدہ رپورٹ پاکستان کی فتح،بھارت کو معافی مانگنا پڑے گی،پاکستان



















