لاپتہ افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ اداکرنے کی منظوری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ای سی سی نے لاپتہ افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ اداکرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی زیر صدارت ہونےوالے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم فین ریپلیسمنٹ پروگرام کے قواعد میں ترمیم ،لاپتہ افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ روپے کی ادائیگی ،مختلف محکموں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی،مہنگائی میں کمی ،قیمتوں میں استحکام کا جائزہ بھی لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا جولائی میں مہنگائی 4.1 فیصد ،اگست 3 فیصد ، جولائی تا نومبراوسط مہنگائی 5 ،نومبر میں شرح6.1 فیصد رہی۔
ای سی سی نے توانائی کے ایس ڈی جیز منصوبوں کیلئے 6 ارب 35 کروڑ ، دانش سکولز ،نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کیلئے5 ارب 76 کروڑ ، سندھ ،کے پی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 19 کروڑ ، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کیلئے 17 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دی ،اعلامیے کے مطابق فرنٹیئر کور ،رینجرز ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے فنڈز ، اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی رہائشی سوئٹس کی تعمیر ، کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل ہے۔

















