احمد الاحمد ہیرو، بے شمار زندگیاں بچائیں،آسٹریلوی وزیراعظم
سڈنی: (مشرق نیوز) آسٹریلوی وزیر اعظم کی حملہ آور کو پکڑنے والے ہیرو احمد الاحمد کی ہسپتال میں عیادت ،بہادری کو سراہا،قوم کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔
انتھونی البانیز نے کہااحمد الاحمد اتحاد و حوصلے کی علامت ،آسٹریلیا دہشتگردی کے ذریعے تقسیم نہیں ہوگا،آپ نے انتہائی مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور سے بندوق چھینی ، بے شمار زندگیاں بچائیں،آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں، برائی کا انسانیت کی طاقت سے مقابلہ کیا۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا احمد الاحمد آسٹریلیا کے سب سے اچھے آدمی اور عاجزی سے بھرے ہوئے ہیں،احمد کا مزید آپریشن بدھ کو ہوگا۔


















