بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا قتل عام منصوبہ بے نقاب
ڈھاکہ،انقرہ :(مشرق نیوز) بھارتی سرپرستی میں شیخ حسینہ واجد کا بنگلہ دیش میں سیاسی رہنماو¿ں کے قتل عام کا منصوبہ بے نقاب ، سفاک مودی اورمفرور شیخ حسینہ واجد کا گٹھ جوڑ جبرو استبداد، آمریت ، سیاسی انتہا پسندی کی علامت بن گیا۔
ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق بھارتی ایما پر مفرور شیخ حسینہ واجد کی بنگلہ دیش میں قتل وغارت ،سفاکانہ کارروائیاں جاری ہیں، بنگلہ دیشی سیاسی کارکن پر قاتلانہ حملے کے بعد بھارتی مداخلت کے پیش نظر بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی سفیر طلب کر لیا۔
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق مفرور حسینہ واجدانتخابات کو متاثر کرنے کیلئے دہشتگرد کارروائیاں کر رہی ہےں، بھارت مفرور شیخ حسینہ کو آئندہ انتخابات کو متاثر و کمزور کرنے کی اجازت دے رہا ہے،رپورٹ کے مطابق مفرورشیخ حسینہ واجد نے سیاسی کارکن عثمان ہادی کے قتل کا منصوبہ بنگلہ دیش میں آنےوالے عام انتخابات سے پہلے بنایا، اقوام متحدہ بتا چکا شیخ حسینہ واجد نے فرار ہونے سے قبل عوامی تحریک کے ہی 1400افراد کو قتل کیا ،بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت میں مفرور عوامی لیگ کے رہنما بنگلہ دیش میں تشدد بھڑکانے ، دہشتگردسرگرمیوں میں مصروف ہیں،بھارت سے عثمان ہادی پر قاتلانہ حملے میں ملوث افرادکی حوالگی کامطالبہ کردیا۔



















