لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا31 واں اجلاس میں شفافیت،تعلیم، ٹیکنالوجی،صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے کیے گئے، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہر محکمہ3 ماہ میںملازمین کی انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہوگا، اجلاس میں راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو سکل پروفیشنلز بنانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، پنجاب کابینہ نے جدید ٹریفک لائٹس کی تنصیب کی منظوری دےدی، روڈز پر پیدل چلنے والوں کے تحفظ کےلئے ہر سڑک پر زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کی گئی اور ساتھ ساتھ ہر شہر کی ہرسڑک کے گڑھوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا حکم بھی دیا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میںمتحانات کو شفاف اور معیار کے مطابق بنانے کےلئے پہلی خودمختار امتحانی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مریم نواز نے سرکاری سکولوںکے ہیڈ ٹیچر کےلئے الا¶نس 500 سے 10ہزار کردیا، صوبائی کابینہ نے لائیو سٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دےدیا، اجلاس میں ٹریفک قواعد کی پاسداری کو عزت دینے پر غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کےلئے ایک لاکھ روپے انعام اعلان بھی کیا گیا،، وزیراعلیٰ نے گندم کاشت کا ہدف بروقت اور دوسروں صوبوں سے پہلے پورا کرنے پر وزیر زراعت عاشق کرمانی اور پوری ٹیم کو مبارکباددی ،ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد خان اور پوری ٹیم کو کو شاندار کارکردگی پر شاباش بھی دی گئی، اجلاس امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کی گئی، اجلاس میں سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور ڈیپارٹمنٹ کے سٹرکچرپلاننگ یونٹ میں 24خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں عارضی بھرتیوں ، فاریسٹری، وائلڈ لائف، فشریز ڈیپارٹمنٹ میں فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ اور ڈرائیور کی خالی آسامیوں کی بھرتی ،پنجاب ایجوکیشن،کریکولم،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے سٹاف کی بھرتی کےلئے پابندی ، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں بھرتیوں میں پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسن، سیکرٹریز اور کنٹرولر کی تعیناتی، سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف ادارو ں میں ہیلتھ کیئر پروفیشنل کی ایڈہاک بھرتیوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں غیر قانونی ہا¶سنگ سوسائٹیز کی ریگولیشن کےلئے قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ اور دیگر ایشوز کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی، کرسچن میرج لائسنس کی تجدید اور اجرائ،ہندو میرج لائسنس کے اجرا اور ہندو میرج رجسٹرار کی تعیناتی ، وقف املاک اور لاپتہ افرا د سے متعلق قوانین /ایکٹ 1975ءمیں ترامیم ، پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے آرٹیکل اور میمورینڈم ، پنجاب ہائی سکیورٹی زون، اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2025 ، پنجاب پولیس ٹریفک وارڈن سروس رولز 2017ءشیڈول ون میں مجوزہ ترامیم اورڈویلپمنٹ سکیموں، پنجاب لوکل گورنمنٹ سروے رولز (تعیناتی اور سروس کے ضوابط) رول 2018 میں ترامیم، پھاٹاPHATAرول 2002 کے سیکشن 19 (1) میں ترامیم ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ڈرافٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ فنڈز کے استعمال پر ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔
پنجاب کابینہ میں شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، عوامی سہولت کے بڑے فیصلے

















